اسلام آباد(آن لائن) موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کو احکامات موصول ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں امن و امان کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے احکامات دئیے گئے ہیں، ملک کے ایسے شہر جہاں حالات معمول کے مطابق ہیں وہاں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس چلتی رہے گی، شہروں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر موبائل و انٹرنیٹ کو ٹاور ٹو ٹاور بنیادوں پر بند کیا جاسکتا ہے.
Load/Hide Comments



