اسلام آباد(آن لائن)سرکاری ونجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس ہو گی۔قانونی معاملے میں غیرقانونی اور فسادی طرزِ عمل برداشت نہیں کریں گے۔سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ شرپسندوں، غنڈہ گردوں کو قانون کے مطابق ڈیل کریں۔عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے ریاست پہ حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے گی.
Load/Hide Comments



