فوادچوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں

اسلا م آبا د (آن لا ئن)فوادچوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے گر فتاری سے بچنے کیلئے درخواست دائر کر دی،ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ خدشہ ہے کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی گرفتار کیا جائے گا،درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔