حکومت عمران خان کی گرفتاری کا شوق بھی پورا کر لے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی (آن لائن) سابق صوبائی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا شوق بھی پورا کر لے عمران خان کل بھی قوم کا ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے اور ہمیشہ ہیرو رہے گا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں فیاض چوہان نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری فسطائیت اور آمریت کی ایک بڑی مثال ہے لیکن یہ گرفتاری بہت سے لوگوں کی مزید ذلت اور رسوائی کا سبب بنے گی حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا جس طرح عمران خان کو دھکے مارتے ہوئے اور تشدد کر کے گرفتار کیا گیا اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے معزز عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان کی گرفتاری حکومت کی نااہلی و ناکامی ہے.