اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس کے 5 جوان زخمی ہیں۔43 مظاہرین قانون کی خلاف ورزی پر فی الوقت گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سوہان کے مقام پر اسلام آباد ایکسپریس وے مظاہرین نے بند کردی ہے۔ترنول کے مقام پر بھی مظاہرین نے راستہ بند کردیا ہے۔ٹریفک میں فیملیز اور ایمبولینسز پھنسی ہوئی ہیں۔مظاہرین سے گذارش ہے کہ گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔اسلام آباد میں دیگر تمام راستے کھلے ہیں۔مظاہرین نے ترنول کے مقام پر بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کا راستہ بند کیا ہوا ہے۔گاڑیوں میں عورتیں اور بچے محصور ہوگئے ہیں۔گذارش ہے کہ راستے کھول دیے جائیں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئیاور توڑ پھوڑ شروع کردی۔اسلام آباد پولیس شر پسند عناصر کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈنڈا بردار کارکنوں نے ایکسپریس وے روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔روڈ کا کنٹرول پی ٹی آئی کارکنان نے سنبھال لیا ہے۔مری روڈ اور کشمیر ہائی وے کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔روڈ پر پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کرتے ہوئے عوام کی گاڑیوں اور ہر ایک چیز کو توڑنا شروع کردیا۔سڑکوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہر کی مین شاہراہوں کی بندش کے باعث اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔رہنما تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کسی صورت قابل قبول نہیں۔عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔عمران خان نے کوئی گناہ نہیں کیا۔پی ٹی ا?ئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے ایک بار پھر توہین عدالت کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس تمام روڈ کلیئر کراو رہی ہے۔ سوہان کے مقام پر اسلام آباد ایکسپریس وے مظاہرین نے بند کردی ہے۔ترنول کے مقام پر بھی مظاہرین نے راستہ بند کردیا ہے۔ ٹریفک میں فیملیز اور ایمبولینسز پھنسی ہوئی ہیں۔مظاہرین سے گذارش ہے کہ گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دیگر تمام راستے کھلے ہیں۔پی ٹی آئی شر پسند عناصر نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو میدان جنگ بنایا۔ عمارتوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی جانی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ عوام ایسے عناصر کی نشان دہی کریں۔تاکہ ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترلائی کلاں سے چوہدری اخلاق مہربان اپنے غنڈوں کے ساتھ فیض آباد میں توڑ پھوڑ میں مصروف رہے۔روڈ بلاک کی اور عمارتوں کو نقصان پہنچانے میں مصروف عمل رہے۔وفاقی پولیس نشاندھی پر کارروائی کر رہی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا۔ریڈ زون میں کام کرنیوالے ملازمین کو باہر نکلنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔ مارچ اور احتجاج کے باعث ٹریفک الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد پولیس ٹریفک الرٹ جاری کردیا گیا۔سری نگر ہائی وے کے سائیں مرچو دربار اسٹاپ کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شہری پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل کے طور پر پشاور روڈ استعمال کریں۔احتجاج کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے کورال اور کھنہ اسٹاپ کے درمیان ٹریفک کے لیے موڑ ڈال دیا گیا۔
Load/Hide Comments



