اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میا ں محمد شہباز شریف نے عمران خان کے سوالات کے بعد جوابی سوال کردیئے۔ شہباز شریف نے ایک ٹویٹ کے ذریعے عمران خان سے سوال کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی سیاست جھوٹ، یوٹرن او ر اداروں پر حملوں پر مبنی ہے آپ عدلیہ کو اپنی منشا کے مطابق چلاتے ہیں اور ایسا برتاؤ کرتے ہیں جیسے قواعد کا آپ پر اطلاق نہیں ہوتا کیا آپ نے وزیر آباد حملے سے بہت عرصہ قبل پاک فوج کی قیادت اور خفیہ اداروں پر کیچڑ نہیں اچھالا؟ شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد اداروں کو بدنام کرنا آپ کا وطیرہ ہے روزانہ کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگانے اور دھمکیاں دینے کے علاوہ کیا آپ نے کوئی قانونی راستہ اختیار کیا؟ آپ خود پر حملے کے حقائق سامنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے واقعے کو اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا آپ نے کیا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد کس کی ایما پر سوشل میڈیا پر شہداء کے خلاف مہم چلائی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہداء کا مذاق اڑانے والے ٹرول بریگیڈ کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟مذہب کو سیاست کے لئے کس نے استعمال کیا بطور سابق وزیراعظم آپ کا کرپشن کے باعث ٹرائل ہورہا ہے پھر بھی آپ سیاسی اور قانونی نظام کو الٹنے کے قانونی جواز کا دعویٰ کرتے ہیں آپ کے خیال میں پاکستان جنگل بن گیا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ آپ وہاں نہ جائیں حقائق اکثر اوقات بہت کڑوے اور تباہ کن ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments



