اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیاہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کیا ہے وہ اب آج بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ گئے تھے۔
Load/Hide Comments



