لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انوارالحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال رکھا ہے،کاروبار کے سلسلے میں دبئی جانا تھا، ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر روک لیا۔عدالت نے فرخ حبیب کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا.
Load/Hide Comments



