فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کارکردگی

کراچی(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز جو پاکستان کی ٹیم نے چار ایک سے جیتی کے دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹرز فخر زمان شاندار فارم میں نظر آئے، فخر زمان نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 90.75 کی اوسط اور 99.45 کے سٹرائیک ریٹ سے دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنزسکور کئے، فخر زمان کو شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، کرکٹ مبصرین کے مطابق فخر زمان کی کارکردگی کے باعث پاکستان کو ٹاپ آرڈر میں سکور کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور فخر زمان جیسے بیٹر کسی بھی ٹیم کی باؤلنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔