اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے نہیں یقیناً عوام تمہارے جھوٹ سازش اور تماشے جان چکی ہے،اِس لئے نہیں نکلے گی اور تم فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور اپنی بیٹی کو ظاہر نہ کرنے کے جرم میں گرفتار ہو گے،جو تمہارے خلاف کیس ہیں اور تم اْن سب میں مجرم ہو،تم ذہنی مریض ہو، تمہارا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہر وقت سازش کے لئے تیار رہتا ہے،فوج اْس کی نہیں ہوتی جو فوج کے شہیدوں کے خلاف غلیظ مہم چلاتا ہے عوام اْس کی نہیں ہوتی جو ملک کے خلاف سازش کرتا ہے، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرتا ہے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر پنجاب کی تمہاری اپنی حکومت نے نہ کاٹی، تحقیقات تمہارے اپنے پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ نے نہیں کیں، قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لے کر جاؤ، اب بس!
Load/Hide Comments



