اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا۔کسی بھی فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار قائم کر لیا۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔حالات معمول کے مطابق ہیں۔دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



