پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاورکی جانب سے اسلام آباد میں رینجرز کی جانب سے عمران خان کوگرفتاری کے خلا ف پشاور جی ٹی روڈ پر پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پشاور شہر میں مین جی ٹی روڈ کو مکمل بلاک کردیاگیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو پی ٹی آئی کارکنان ہشنگری جی ٹی روڈ پہنچ گئے ہیں اور کارکنان نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث بی آر ٹی کی سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی ہے پشاور بھر میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، تاجروں نے دکانیں بند کردیں، تمام بازار وقت سے قبل بند کردیے گئے، دکان داروں نے شٹر ڈاؤن کردیے۔ جبکہ جی ٹی رود بلاک ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا اور بدترین ٹریفک جام رہا پولیس کی بھاری نفری جی ٹی روڈ اور اسمبلی چوک میں تعینات کردی گئی ہے اورریڈ زون کو جانے والی شاہرہ کو خادار تاروں سے سیل کردیاریڈ رون انٹری گیٹ بند کردیا پی ٹی آئی کارکنوں نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر قلعہ بالا حصار قلعہ بالاحصار میں کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی پی ٹی آئی مظاہرین تمام روکاوٹیں توڑ کر اسمبلی چوک پہنچ گے جس پر پولیس کا مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ شروع کردی ہے جس کے بعد اسمبلی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس پر مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤکیا اسی دوران مظاہرین نے شیر شاہ سوری کے قریب ریڈیو اسٹیشن کا دروازہ توڑ کر اسمبلی کی جانب پیش قدمی کی، جس پر پولیس اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان تصادم ہوا۔
Load/Hide Comments



