عمران خان عدالت میں وہیل چئیر پر پہنچے ،گرفتار ی کے وقت اپنے پاؤں پر چلتے ہوئے دیکھے گئے

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے پہنچے تو وہیل چئیر پر سوار تھے لیکن جب رینجرز نے انہیں گرفتار کیا تو اپنے پاؤں پر چلتے ہوئے گئے۔ عمران خان نے اپنی ٹانگ میں سوجن کا بہانہ بنا کر وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالتوں میں پیش ہونا شروع کررکھا تھا ،ویڈیو فوٹیج میں بھی دیکھاجاسکتاہے کہ عمران خان گرفتاری کے وقت اپنے پاؤں پر چل کر جارہے ہیں۔