لاہور (آن لائن) سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں عمران خان کے خلاف کیسوں کی سنچری ہو جائیگی، چیف جسٹس پاکستان نے آئین کی درست وضاحت کی ہے یعنی اگر نوے دن میں الیکشن ہونے ہیں تو نوے دن میں ہی ہونے ہیں، آئین کی تشریح کرنے والا ادارہ سپریم کورٹ ہے۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بم نے سیاستدانوں کی ہیرا پھیری کی کوشش کو ناکام کرنا ہے، ہمیں جلد الیکشن کی طرف جانا ہے تاکہ مہنگائی اور مسائل سے باہر نکلیں، آج پنجاب کی سیٹوں کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہم ہونے نہیں دیں گے،جو بھی ایسی سازش کرے گا منہ کی کھائے گا،آئین میں صوبوں کو سیٹوں کا تعین کیا گیا ہے جس کو کبھی خراب نہیں ہونے دیں گے.
Load/Hide Comments



