حکومت الیکشن اور مذاکرات سے بھاگ رہی ہے،پرویز خٹک

نوشہرہ(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اورسابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم حکومت سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے لاکرکھڑا کردیاہے۔آئین اور پارلیمنٹ سے اپنے مفادات کی تشریخ کے خطرناک نتائج ہونگے۔حکومت الیکشن کروانے اور مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم خوفزدہ ہے۔تحریک انصاف کے حامیوں پر مقدمات بنائے اور اپنے مقدمات ختم کئے جارہے ہیں۔شریف،زرداری اور مولانا جو کچھ بھی کرلیں قوم ان کو این ار او نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانکی شریف نوشہرہ میں تعزیت کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرویز خٹک نے کہا حکومت کی غلط پالیسوں سے عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے ہیں گندم کی بمپر پیداوار ہونے کے باوجود عوام آٹا مارکیٹوں سے غائب چینی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ملک میں جاری سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور فوری الیکشن ہیں۔حکومت ہر محاز پر عوام کو رئلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔معزز سپرئم کورٹ کے ججز پر انگلیاں آٹھا آٹھا کر الزامات لگائیں جارہے ہیں۔عمران خان نے عوام کو خودداری اور بیداری کی پیغام دیا عوام کے مسائل صرف اور صرف تحریک انصاف حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزاکرات نہ پہلے ٹھیک تھے نہ اب اور نہ ہی یہ مزاکرات کامیاب ہونگے۔عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے۔اگر آئین توڑا گیا تو اس ملک کے ساتھ ظلم ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے صرف اپنی چوریاں چھپانے اور اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔ملک میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے ملک نہیں چل سکتا۔ملک تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے اور بدترین سیاسی بحران کے خاتمہ کے لیے غیرجانبدارنہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔عوام خان امید کی آخری کرن ہیں۔