ایف بی آر کے افسران کا تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف 30 جون تک ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سو سے زائد افسران نے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف احتجاجا گزشتہ روز سے 30 جون تک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ملازمین کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو گریڈ 17,18,19 کے افسران نے 22 دنوں کیلئے چھٹیاں اپلائی کر دیں ہیں۔ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائی گئی تو مزید سخت ردعمل ہو گا۔ درخواست کے مطابق وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ سمیت متعدد اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں۔ تنخواہیں کم ہونے کے باعث گھریلو اخراجات قابل برداشت نہیں رہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح دوگنی ہونے کے باعث موجودہ تنخواہ میں گھریلو اخراجات پورے نہیں کیے جا سکتے۔ ان لینڈ ریونیو سروسز ملازمین کیلئے کامن پول فنڈ قائم کیا جائے گا اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔