فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراوروفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ خان نے عمران خان کی ایک سال بعد 14مئی کو پھرسڑکوں پرآنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا تم سڑکوں پرآؤمیں تم کو گھر بھیجووں گا اگر تم گھر نہ گئے تو پھر ایسی جگہ بھیجوں گا جہاں پر تمہارا گزارا مشکل ہوجائے گا, انہوں نے عمران خان کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اچھے سیاستدان کی طرح بیٹھ کر الیکشن کے لئے بات کرو, ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں مگر اس طرح کی تمہاری دھمکیوں سے ڈر کر الیکشن کروائے یہ نہیں ہوگا ایک سال دھمکیاں دے رہا ہے کیا کرلیاعوام نے مسترد کردیا،14مئی کو الیکشن نہیں ہو نگے،ہم الیکشن کی تیا ری کر رہے ہیں مگر کسی سے بلیک میل نہیں ہو نگے،بیٹھ کر بات چیت کر نے کیلئے تیا ر ہیں لیکن اصولی مو قف سے پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے، ثا قب نثا ر عرف بابا زحمتے اب عمران خا ن کا ایجنٹ بنا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے،عمران خا ن بد بخت اور ایک فتنہ ہے، اگر اس وقت تین ماہ کے لئے نگران حکومت آئی گی تو ملک دیوالیہ جانا تھا، آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے ضلع فیصل آباد کے سب سے بڑے پبلک سیکرٹریٹ کا گذشتہ روز افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے ظفراقبال نگرہ،میا ں آصف اجمل،مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکٹری میاں ضیا ں الرحمٰن مو جود تھے،فیصل آباد سدھار بائی پاس پر تین ایکٹر ایریا میں قائم ہونیوالے پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں گذشتہ روز ان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے100اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115کے تقریبا چار ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اس موقع پر افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا جبکہ پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف بلاک بھی بنائے گئے ہیں تاکہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ افراد کی آمد کے باوجود بھی ان کے بیٹھنے اور کسی بھی بڑی میٹنگ کے انعقاد میں انتہائی آسانی ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکاکہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے ،اس بد بخت کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ،جو ڈیشل اسٹیبلشمنٹ کو لا نے کی کیا ضرورت تھی،جسٹس شو کت صدیقی گواہی دیتے ہیں کی ان کے پاس فیض حمید آئے،فیض کس چیز کیلئے ہمیں نکا لنے کیلئے محنت کر رہے تھے، پھر اس ملک کے ساتھ ہوا سب کے سامنے ہے، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نہیں چاہتے تھے کہ ہم حکومت میں شامل ہوں مگر اس وقت معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ کے لئے نگران حکومت آئی گی تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا, عمران خان بدبخت ملک تباہ کردیا تھا, ایک سال لگا ہواہے کہ الیکن کراؤ الیکشن کراؤ, مگر اس طرح کی دھمکیوں سے ڈر کر الیکشن کروائے یہ نہیں ہوگا ایک سال دھمکیاں دے رہا ہے کیا کرلیاعوام نے مسترد کردیا 25مئی ایک سال قبل بھی اسلام آباد آنے کی دھمکیاں دی تھیں مگر پھر بھاگ گیا، انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وقت میاں نوا ز شریف نے کہاکہ تھا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں نئے الیکشن ہونے چاہیے,مگرہم نے میاں نواز شریف کومنایا گیا انہوں نے کہاکہ ثا قب نثا ر کا بیٹا کہہ رہا کہ ٹکٹ دلوانے کیلئے میرے پا پا نے بہت محنت کی جس وقت ثا قب نثا ر چیف جسٹس ہو نگے اس وقت یہ لو گ کیاکر تے ہو ں گے ثا قب نثا ر کاکر دار سامنے آنے پر کیا سوموٹو نہیں ہو نا چا ہیے؟ انہوں نے کہاکہثا قب نثا ر نے تسلیم کیا آ واز میرے بیٹے کی ہے پھر نو ٹس کیوں نہیں لیا جا رہا رانا ثناء الالہ نے کہاکہ پا کستا ن مسلم لیگ ن عوام میں موجو د ہے،مو ٹر ویز پا کستا ن مسلم لیگ ن کے دور میں بنیں،ملتا ن سے سکھر اور سکھر سے کراچی تک مو ٹر وے ہمارے دور میں شروع ہو ئی 2018سے پہلے ملک میں مو ٹر ویز بن رہی تھیں،اگر اس وقت نگراں حکو مت ہو تی تو ملک ڈیفا لت کر جاتا،ہم نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی طا قت سے اقتدار حا صل کیا،جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو عوام کی خدمت کی،ہم نے فیصل آبا د سے الیکشن مہم کا آغا ز کر دیا ہے،ہم الیکشن جیتے گے اور تر قی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے.
Load/Hide Comments



