اسلام آباد(آن لائن) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سیلکٹ نہیں ہو سکو گے کیونکہ نہ فیض، نہ کھوسہ، نہ ثاقب نثار اور نہ ہی باجوا سڑکوں پہ نہیں عدالت جاؤ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ کا بیان سْن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے؟ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اور ملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر تمہیں سزا ہو،تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے،ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے،ہندوستان، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور آج بھی کر رہے ہو مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی ہے فارنایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کر دی ہے سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی راہنماؤں سے ملاقات کر ر ہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیا کر رہے ہیں، تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی پہنی ہوئی،ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ہیں تم 2013 سے احتجاج اور سڑکوں پر ہو اور رو رہے ہو مستقبل میں بھی اسی طرح روتے اور پیٹتے ہی رہو گے، ان شاء اللہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہو سکو گے کیونکہ نہ فیض، نہ کھوسہ، نہ ثاقب نثار اور نہ ہی باجوا سڑکوں پہ نہیں عدالت جاؤ۔
Load/Hide Comments



