نجم سیٹھی سمیت پوری مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں،پرویز اشرف

اسلام آباد (آ ن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباددی ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے مبارکبادکے پیغام میں کہا ہے کہ شاباش ٹیم پاکستان۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت پوری مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، کرکٹر بابر اعظم کو تیز ترین 5000 رنز بنانے پر مبارکباددیتا ہوں،بابر اعظم ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستانی نوجوانوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے،پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔