اسلام آباد (آن لائن)ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 48 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا، آٹا، دودھ، انڈے، دالوں سمیت 30 اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی سے متعلق مہنگائی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اسی طرح ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 1.05 فیصد بڑھنے سے مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آٹا، دودھ، آلو، دال چنا، پھل فروٹ، انڈے، دالوں سمیت 30 اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 35 روپے 74 پیسے، آلو فی کلو 3 روپے، دال چنا 4 روپے 82، دال مسور5 روپے، دال ماش6 روپے 81 پیسے اور دال مونگ فی کلو کی ایک روپیہ 42 پیسے قیمت بڑھ گئی ہے۔اسی طرح ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



