چییئرمین پی اے سی نے پی اے سی کا اجلاس (پیر) کو طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس مظاہر علی نقوی کا معاملہ پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کو تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس مظاہر علی نقوی کا معاملہ بھجوائے جانے کے بعد چیئرمین پی اے اسی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کو تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے ، اجلاس کی صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان کریں گے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں جسٹس مظاہر علی نقوی کے حوالے سے بھجوائے گئے معاملہ پر تفصیلا غور ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے جسٹس مظاہر علی نقوی کے ملک بھر میں موجود اثاثہ جات، جائیداد، آمدن، اخراجات، گاڑیوں اور سفری اخراجات کا ریکارڈ طلب کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے جسٹس مظاہر علی نقوی کا کیس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوایا تھا۔