وزیر خارجہ کے دورہ بھارت سے کوئی حرج نہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں۔امریکہ سے کوئی معاشی پلان شئر نہیں کیا یہ محض غبارہ چھوڑنے والی بات ہے مذاکرات میں لچک دکھائی ہے پی ڈی ایم نے اسے سبوتاڑ کیا اب آخری فیصلہ عدالت کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ سیاستدان مذکرات کے زریعے مسائل کا حل نکالتے ہیں ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ مزاکرات کامیاب ہوں ہم نے لچک دکھائی مگر دوسری طرف سے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا مزاکرات کو سبوتاڑ کیا گیا ہم تو چاہتے تھے کہ انتخابات ایک وقت میں ہوں مگر دوسری طرف سے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ مزاکرات کے دوران پرویز الہی کے گھر چھاپہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ایک سوال کہ آپ نے امریکہ کے ساتھ معاشی پلان شئر کیا ہے عوام کے ساتھ شئر کریں گے کہ جواب میں انھوں نے کہا یہ غبارہ ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ہم برابری کی بنیاد پر دوستی چاہتے ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کیتاریخ ہے کہ وہ مزاکرات کے نام پر تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں پھر موقع ملنے پر وار کرتے ہیں.