اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد عباس نے اپنے ریمارکس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل کے ساتھ طنزیہ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے سے گزر کر عمران اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہیں۔جج نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو عمران خان کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنا عملہ بھیج دیتا ہوں اور اگروہ اے ٹی سی آتے ہیں تو ضمانت میں توسیع کر دی جائے گی۔ اے ٹی سی جج نے پراسیکوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عمران خان کو پکڑنا تو پھر بھی نہیں ہے۔جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ سرکار کے پاس سو بہانے ہیں، پکڑنا ہو تو میانوالی میں مقدمہ درج کر کے پکڑ لیں۔
Load/Hide Comments



