اسلام آباد(آن لائن) سابق سفراء اور دفاعی تجزیہ کاروں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دور ہ بھارت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشہ 10برس کے دوران کسی بھی پاکستان کی اعلیٰ شخصیت کا دورہ بھارت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوگئے بھارت میں تعینات سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہئے لیکن بھارت کے 5مئی کے اقدام کو بھی نہیں بھولنا چاہئے۔ امریکہ میں سابق سفیر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دینے والی ملیحہ لودھی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شمولیت ضروری تھی، شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان اور چین کیلئے انتہائی اہم ہے۔دفاعی تجزیہ کا ر ماریہ سلطان نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیئے، پاکستان میں دراندازی پر بھی بھارت سے بات کرنی چاہئے۔
Load/Hide Comments



