پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شیڈول تبدیل، آج کی بجائے 15مئی کو چار بجے طلب کر لیاگیا

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 4 مئی کو دن 11 بجے کے بجائے مورخہ 15 مئی 2023 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیاگیا.