لاہور(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ہفتہ کے روز چیف جسٹس پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے، ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے جاری خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے حکومت آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہویہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے اپیل ہے ہفتے کی شام مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اظہاریکجہتی کیلیے ہر شخص باہر نکلے، اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلیں۔
Load/Hide Comments



