عمران خان پر پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان پر اسلام آباد میں پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کسی بھی طرح راستے سے ہٹانے کا پلان بنا ہوا ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں سازش کرنے والے کرداروں کا ذکر کر چکے ہیں۔ عمران خان پر 4 ماہ پہلے کوئی مقدمہ نہیں تھا آج 140 مقدمات ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات انتقامی کارروائیوں پر مبنی ہے۔