عثمان بزدار کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو وہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیہوئے اور ان کے وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ عثمان بزدار نے اپنی خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہے اس لیے انہیں آج کی سماعت کیلئے پیشی سے حاضری معافی دیا جائے احتساب عدالت نے عثمان بزادر کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نیب نے عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی.