اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس بدھ کو ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔ 20 پسماندہ ترین اضلاع میں ترقی کے لئے پیکج تیار کیا گیا جس میں 50 % وفاقی حکومت اور 50 % صوبائی حکومتیں حصہ ڈالیں گی۔ انہوں نے کہا بلوچستان کے 11، سندھ کے5، کیپی کے 3اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے۔ پسماندہ ترین اضلاع کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ اہم ترین ضرورتوں کا تعین کیا جائے۔ 5 -7 سالوں میں ان اضلاع کو باقی اضلاع کا ہم پلہ کرنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا تعلیم، صحت،رابطوں، زراعت، صنعتوں روزگار کی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments



