اسلام آباد(آن لائن)و زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی امور پر اجلاس ہوا۔ن لیگ کے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت کی۔ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں عدالتی کارروائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی شرکاء کو آئینی امور پر بریفنگ دی۔ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر حکمران جماعت کا اظہار تشویش کیا گیا۔وزیر اعظم کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لئے جلد کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے،اجلاس میں پارلیمنٹ کے فورم کا موثر انداز میں استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
Load/Hide Comments



