اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے 14 مئی کو پولنگ کی تاریخ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 254 سے استفادہ مدت معیاد گزرنے سے پہلے بھی اٹھایا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو پری میچور استعمال کیا، سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، لارجربینچ نے ماضی میں الیکشن کو 4 ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی، الیکشن کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کو ایک ساتھ پڑھا جائے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، عدالت نے تاریخ دے کر اختیارات سے تجاویز کیا، عدالت قانون کی تشریح کرسکتی ہے قانون کودوبارہ لکھ نہیں سکتی، بااختیارالیکشن کمیشن وقت کی ضرورت ہے، سکیورٹی اور فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات سے متعلق 4 اپریل کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔
Load/Hide Comments



