کسی چیف جسٹس کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے نہیں ہٹایا جا سکتا، اعتزاز احسن

لاہور(آن لائن) سابق وزیر قانون بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ وہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کو ہٹا دیں گے ایسا نہیں ہو سکتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر اعتزا ز احسن نے کہا کہ اگر اگر ایسا ہوا ملک بھر کے وکلاء باہر نکل آئیں گے۔ سمجھ سے باہر کہ ن لیگ ایسے شوشے کہاں سے نکال رہی ہے کسی چیف جسٹس کو ایک نوٹیفیکشن کے زریعے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بہت خامیاں ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اگر کوئی جھگڑا چل رہا ہے تو وہ سپریم کورٹ کا اندورنی معاملہ ہے، ججوں،سیاستدانوں کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں۔