لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک نازک معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، ہمارا ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کیلئے لاہور سے زبردست رسپانس ملا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ان کیلئے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ، آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام الیکشن سے بھاگ کر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے.
Load/Hide Comments



