دوحہ (آن لائن) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر 2 روزہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق پر متفقہ نکتے پر پہنچنا ہے۔افغانستان میں جامع حکومت، انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ موقف پر پہنچنا ہے۔ اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں ہو گی۔اجلاس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت، امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments



