کیف (آن لائن) یوکرینی فضائی دفاع نے یوکرین کی جانب فائر کیے گئے 18 میں سے 15 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے جاری ہونے وا لے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی میزائل حملوں پر یوکرین بھر میں ایئر ریڈ سائرن 3 گھنٹے سے زائد بجائے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق روسی حملوں میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فضائی دفاع نے دارالحکومت کیف کی جانب آنے والے تمام میزائل تباہ کر دیے۔ واضع رہے روس نے گزشتہ چند دنوں میں یوکرین پر اپنے میزائل حملے تیز کیے ہیں۔
Load/Hide Comments



