اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج یکم مئی پیر کو یوم مئی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گی۔مریم نواز دن ساڑھے بارہ بجے مسلم لیگ ن کے مرکزی آفس میں مزدوروں اور محنت کشوں سے مخاطب ہونگی۔سینیر نائب صدر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی اظہار خیال کریں گی۔مریم نواز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی حالیہ آڈیوز پر بھی اپنا ردعمل دیں گی۔جبکہ تحریک انصاف سے مذاکرات اور عام انتخابات سے متعلق بھی اپنا موقف بیان کریں گی۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ کی قیادت بھی اس موقع پر موجود ہوگی۔
Load/Hide Comments



