اسلام آباد (آن لائن) ادارہ شماریات نے ملک بھر میں جاری ساتویں اور ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری میں 15 روز کی مزید توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 28 اپریل کو ادارہ شماریات کی سینسز مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی سفارش پر جاری مردم شماری کی مدت کو 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں غیر تصدیق شدہ گھرانوں والے اضلاع کی تعداد 33، سندھ میں 9، بلوچستان میں 3، خیبر پختونخوا میں 9، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آذاد جموں کشمیر میں 3 ایسے اضلاع جن میں افراد و گھرانوں کو شمار کیا جانا باقی ہے۔
Load/Hide Comments



