آڈیو لیکس پر وزارت خارجہ نے چپ سادھ لی

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور امور خارجہ کے وزیر مملکت حناربانی کھر کی آڈیو لیکس سے متعلق وزارت خارجہ نے چپ سادھ لی،صحافیوں کے استفسار پر پہلے تو وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک جملے کا بیان جاری کیاتاہمترجمان وزارت خارجہ نے چند ہی منٹ بعد ایک جملے کا بیان بھی واپس لے لیا،جاری کیے گئے بیان میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ ہم اس طرح کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے،ترجمان کی طرف سے مختصر ترین بیان واپس لئے جانے کے بعد وزارت خارجہ کے ایک اور افسر نے مختصر بیان جاری کیا۔آڈیو لیک کے حوالے سے اس مرحلے پر ہم کوئی بیان جاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔