وزیراعظم کا چوہدری برادران سے رابطہ، گھر آپریشن پراظہار افسوس

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے چوہدری برادران کے گھر آپریشن پراظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین سے رابطہ کیا اور چوہدری برادران کے گھر آپریشن پر اظہار افسوس کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں مگر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چوہدری سالک نے وزیراعظم کو واقعے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر اور آئی جی و سی سی پی او پنجاب سے جواب طلبی کی گئی ہے۔