اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے جبکہ اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔ ایک اور ٹویٹ میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے بیان پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ خود غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیسے کہ سکتا ہے کسی کو غیر قانونی کام نہیں کرنے دیں گے؟ سپریم کورٹ ہمارے کیس کا فیصلہ کرے، نوے دن کے بعد نگران حکومتیں کیسے قائم رہ سکتی ہیں؟
Load/Hide Comments



