اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کے لئے 21 ارب روپے نہیں ہیں لیکن اراکین اسمبلیکو بندر بانٹ کے لئے 66 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے نام پر بانٹ دئیے جاتے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں فر خ حبیب کا کہنا تھا کہ زمان پارک عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر یا پرویز الہی کے گھر کے دروازے توڑنے ہو تو پولیس کی ساری نفری پہنچ جاتی ہے، الیکشن کے لئے 21 ارب روپے نہیں ہے، اراکین اسمبلی کو بندر بانٹ کے لئے 66 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے نام پر بانٹ دئیے جاتے ہیں اس سے بڑی بدنیتی اور کیا ہوگی۔
Load/Hide Comments



