اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کی حامی ہیں لیکن یہ سپریم کورٹ کا مینڈیٹ نہیں،قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے،ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے،سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو مانیٹر کرے،عمران احمد نیازی قومی اسمبلی سے خود بھاگ گئے تھے، عمران نیازی جانتے تھے کہ عدالتی بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ڈھیر ہونے والی ہے،عمران نیازی کی ذہنی کیفیت پل پل میں تبدیل ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں انتخابات وفاق کی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، سازش ہے، قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے۔
Load/Hide Comments



