حسان نیازی کی ضمانت پر نظرثانی اپیل پر سماعت 2 مئی تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی ضمانت پر نظرثانی اپیل پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔ ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان کی ضمانت پر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں حسان خان نیازی پیش ہوئے اورعمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا اور خالد چوہدری عدالت پیش ہوئے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا آج کل حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کو پورے ملک میں سیر کروانے کے موڈ میں ہے جس پر عدالت نے کہا حسان خان نیازی کی سیر و تفریح تو مکمل ہوگئی ہے،پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔