توڑپھوڑ کیس میں ضلعی عدالت نے عمران خان کو 30مئی کو ذاتی حثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہفتے کے روز سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کے خلاف لانگ مارچ  میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس میں  پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیاگیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔