آ ئی ایم ایف کی شرائط، آئندہ بجٹ میں دکانداروں پر مزید ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)آئندہ بجٹ میں تاجروں کے لئے بری خبر،آیی ایم ایف شرائط کے پیش نظر آنیوالے بجٹ میں دکانداروں پر مذید ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر دکانداروں پرٹیکس عائد کرنے کے لیے اسپیشل اسکیم لانچ کی جائے گی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی بلوں ذریعے ٹیکس وصول کریں گی۔ سالانہ ایک کروڑ آمدن والے دکانداروں کے کیلئے اسپشل ٹیکس اسکیم تیار کی جارہی ہے۔