اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لئے فواد چوہدری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں۔انہیں گنتی نہیں صرف چلاکی آتی ہے۔ فواد چوہدری اور ڈاکٹر شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ سپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے۔ حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے۔پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے وہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے۔ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے۔ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے۔اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔
Load/Hide Comments



