عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آٹھ کیسز میں 28 اپریل تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے جن میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں انسداد دہشتگردی کیس اور تھانہ سنگجانی میں درج احساس اداروں کے خلاف بھی ایف آئی آر میں بھی عبوری ضمانت پر ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید سے قبل 18 اپریل کو دس دن کی عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے احکامات دئے تھے کہ عمران خان اگلی پیشی پر حاضر نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔