اسلام آباد(آن لائن)انتخابات کے لیے مذاکرات کا معاملہ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سینٹ کو خط لکھ دیا۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سیاسی معاملات کے حل کے لیے پارلیمنٹ ہی مناسب فورم ہے۔مذاکرات کے لئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں۔ چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی مشترکہ سربراہی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سینٹ کریں گے۔چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن اور حکومت سے کمیٹی ارکان کے لیے چار چار نام مانگ لئے۔ دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جوابی خط لکھ دیا ہے،جس میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے تین رکنی اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے،حکومت سے معنی خیز مذاکرت کے لئے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر کا نام تجویز کیاہے،کمیٹی آئینی دائرہ کار میں رہ کر اور سپریم کورٹ احکامات کے عیمطابق مذکرات کریگی،حکومت کو پی ٹی آئی کے تین رکنی کمیٹی سے آگاہ کیاجائے،حکومت عام انتخابات سے متعلق تجاویز سپریم کورٹ کے سامنے رکھے،حکومت عام انتخابات کو تاخیر کا شکار نہ کرے۔
Load/Hide Comments



