اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک ہو چکی ہے، پوری قوم کو کال دینے کے لیے عمران خان تیار ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن سے صرف عمران خان کی وجہ سے بھاگ رہے ہیں۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عید کی پوری چھٹیاں گزر گئی ہیں، ایک دن اور گزر گیا، کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، کل کا اجلاس غیرآئینی اور غیرقانونی تھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے گیٹ پر اراکین کو روکا گیا، عمران خان نے عدلیہ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ تمام بحرانوں کا واحد حل پورے ملک میں الیکشن ہے، تمام اسمبلیاں تحلیل کریں، یہ مذاکرات نہیں کرتے عدالت پر حملہ آور ہوتے ہیں، فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی ہے، فیصلہ ہو گا۔، فیصلہ ہو گا کہ آئین کی پاسداری ہو گی یا پامالی، یہ حکومت پارلیمنٹ جا کر عدلیہ کی توہین کرتی ہے، یہ ذاتی مفادات پر آئین پر حملہ آور ہیں۔
Load/Hide Comments



