پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی میں ہوگا

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بھی راولپنڈی میں ہی 29 اپریل کو کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی روانہ ہو جائینگی جہاں ون ڈے سیریز کے بقیہ تین میچ کھیلے جائینگے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دو دو سے برابر رہی تھی، پہلے دو میچ پاکستان نے جیتے تھے جبکہ تیسرا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا، چوتھا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی تھی، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی اعلان کردہ ون ڈے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان میر۔